ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں پائی گئیں اُڈپی کے ایک جوڑے کی سڑی گلی لاشیں ۔ پھانسی لگا کر خود کشی کا شبہ

سرسی میں پائی گئیں اُڈپی کے ایک جوڑے کی سڑی گلی لاشیں ۔ پھانسی لگا کر خود کشی کا شبہ

Tue, 26 Jan 2021 19:48:18    S.O. News Service

سرسی 26/ جنوری (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ کے 'بننے ہولے فالس' کے پاس پھانسی پر لٹکی اڈپی کے ایک جوڑے کی سڑی گلی لاشیں پائی گئیں ہیں جن  کی شناخت وکرم ماوین کوروے(28 سال) اورمیگنا نائکا (27 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ عشق و معشوق کی اس جوڑی نے اس لئے ایک ساتھ جان دینے کا اقدام کیا تھا کیونکہ ان کے والدین ان دونوں کی شادی پر رضا مند نہیں تھے۔

 لاشوں کی سڑی گلی حالت دیکھ کر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شاید اس جوڑی نے چار پانچ دن قبل خود کشی کرلی ہوگی۔ سرکل پولیس انسپکٹر پردیپ بی یو نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ دیہی سب انسپکٹر ننجا نائکا نے کیس درج کرلیا۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
 


Share: